10:19 , 27 جولائی 2025
Watch Live

برطانوی حکومت فلسطین کو فوری طور پر ریاست تسلیم کرے، صادق خان

میئر لندن صادق خان نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطین کو فوری طور پر بطور ریاست تسلیم کرے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صادق خان نے کہا کہ جب فلسطین جیسی کوئی ریاست باقی ہی نہ رہے تو دو ریاستی حل کیسے ممکن ہو؟ انہوں نے غزہ کی صورتحال کو انتہائی تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بچے بھوک سے نڈھال ملبے میں خوراک ڈھونڈ رہے ہیں۔ امداد کے منتظر نہتے فلسطینی خاندانوں پر اسرائیلی افواج حملے کر رہی ہیں

صادق خان نے مزید کہا کہ اسرائیلی اقدامات کا کوئی جواز نہیں۔ برطانوی حکومت اور عالمی برادری کو اسرائیل پر دباؤ بڑھانے کے لیے مؤثر اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے زور دیا کہ برطانیہ فلسطین کو تسلیم کر کے ایک واضح اور جرات مندانہ مؤقف اپنائے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION